6 فروری، 2020، 11:49 AM

ایرانی عدلیہ کے سربراہ بو شہر پہنچ گئے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ بو شہر پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بو شہر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بو شہر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور بوشہر کے امام جمعہ آیت اللہ غلامعلی صفائی اور صوبہ کے گورنر عبدالکریم گراوند اور دیگر صوبائی حکام نے عدلیہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ سید ابراہیم رئیسی صوبہ میں عوامی مشکلات کا قریب سے جائزہ لینے کے بعد انھیں دور کرنے کے لئے مقامی حکام سے بات چيت کریں گے۔

News ID 1897619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha